بھارت میں القاعدہ سے تعلق کے شبہہ میں دو افراد گرفتار

0
115
بھارت میں القاعدہ سے تعلق کے شبہہ میں دو افراد گرفتار #Baaghi

بھارت میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے علاقے کاکوری میں انسداد دہشت گردی سکواڈ نے کاروائی کی ہے اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، خبر رساں ادارے کے بعد انسداد دہشت گردی سکواڈ نے شک کی بنیار پر گھر کی تلاشی لی، اس دوران قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا تھا، آپریشن میں بڑی تعداد میں کمانڈوز نے حصہ لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا

انسداد دہشت گردی سکواڈ نے گھر سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے، گھر سے بھاری مقداد میں بارود اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں،جس مکان پر چھاپہ مارا گیا وہ شاہد نامی شخص کا ہے جس نے کرائے پر دے رکھا تھا، پولیس نے مالک مکان کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ انکا ٹارگٹ کیا تھا تا ہم جونہی تحقیقات مکمل ہوں گی سب بتا دیا جائے گا

Leave a reply