مریم کے والد نواز شریف اور مودی کے بیانیہ میں فرق نہیں، فرخ حبیب

مریم کے والد نواز شریف اور مودی کے بیانیہ میں فرق نہیں، فرخ حبیب #Baaghi

مریم کے والد نواز شریف اور مودی کے بیانیہ میں فرق نہیں، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے والد نواز شریف اور مودی کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے پر انکی زبان بند ہوتی ہے،مودی کے حلف پر جاتے ہیں تو کشمیری حریت رہنماوَں کو ملنے سے انکار کرتے ہیں ،مودی کو خوش کرنے کے لیے بھارتی اداکاروں سے ملتے ہیں ،پوری قوم جانتی ہے نواز شریف کا بیانیہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا ہے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس انکی پہچان ہے،

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ این آر او مانگتے مانگتے مریم صفدر کواب تو فوجی جوانوں میں اپنا بیٹا نظر آتا ہے،فوجی جوان حلال کھاتے ہیں اور مادر وطن پر جان لٹاتے ہیں،کشمیر میں اب کی بار نااہلوں کا پروپیگنڈہ کام نہیں آئے گا، آزادکشمیر میں مہم کیلئے ن لیگ کی ملکہ جعلساز کو چُنا گیا، مریم صفدر نے آزادکشمیر میں جھوٹ کا سہارا لیا، گزشتہ 5 سال سے نااہل آزاد کشمیر پر مسلط ہیں، سجن جندل سے ذاتی مراسم نبھانے والے آج ووٹ کیلئے جعلی کشمیری بن گئے،کشمیر کا دُکھ ہوتا پرچیاں پڑھ کر ہی سہی مگر اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا نام لیتے،

Comments are closed.