قصور
عوامی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے اور اسے مہنگائی کے مارے عوام کی بے بسی کا کوئی احساس نہیں ہے
ان خیالات کااظہار قصور کے شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا شہریوں نے مزیدکہا کہ عید قربان سے قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 40پیسے، ڈیزل 2روپے 54پیسے، لائٹ ڈیزل 1روپے 72پیسے اور مٹی کے تیل میں 1روپے 39پیسے اضافہ کر کے حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام کیا ہے۔ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔حکومت مسلسل عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہی ہے اور ریلیف کیلئے عملی طورپر کچھ نہیں کررہی ہے اگر حکومت عوام کونہیں ریلیف دے سکتی ہے توعوام کاوقت ضائع کیے بغیرحکومت چھوڑکرگھرچلے گائے ایک طرف وزیراعظم صاحب کہتے ہیں گھبرانا نہیں تو دوسری جانب لوگ حالات کے مارے خودکشی کرنے پرمجبور ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ہماراہاتھ اور حکمرانوں کے گریبان ہو گے

نئی قیمتوں پر عوام میں تشویش
Shares: