قصور
چیئرمین پامرا نوید انور بھنڈر کا الہ آباد کی سرکاری سبزی منڈی کا دورہ صدر سبزی منڈی حاجی منیر کی درخواست پر منڈی میں ترقیاتی کام مکمل کرنے اور دکانوں کی نیلامی کروانے کی یقین دھانی صحافیوں کے سوال پر شہر میں دوسری سبزی منڈی کے کوائف مکمل نہ ہونے پر کاروائی کی یقین دھانی
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پامرا نوید انور بھنڈر کا محمد اعظم جھولے لال کے ہمراہ سرکاری سبزی منڈی الہ آباد کا دورہ آڑھتیوں نے زبردست استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے گئے صدر سبزی منڈی حاجی منیر نے درخواست کی کہ سبزی منڈی میں ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں جس پر چیئرمین پامرا نے مارکیٹ کمیٹی چونیاں کے چیئرمین اعظم جھولے لال کو حکم دیا کہ جو دکانیں مارکیٹ کمیٹی کے نام ہیں انہیں فوری نیلام کیا جائے منڈی میں ترقیاتی کام PCC، سیوریج، شیڈ مکمل کئے جائیں چار دیواری اور مین روڈ پر گیٹ بھی لگوائیں جائیں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا فروٹ اور سبزی مہیاء ہو سکے صحافیوں کے ایک سوال پر کہ سرکاری منڈی کے ہوتے ہوئے شہر میں ایک اور سبزی منڈی کام کر رہی ہے جس کے نام نہ ہی زمین ہے اور نہ ہی کوائف مکمل کئے گے جس پر چیئرمین پامرا نے یقین دھانی کروائی کہ میں اپنے آفس سے ایک ٹیم تشکیل دوں گا جو اس منڈی کا وزٹ کرے گی اور کوائف نامکمل ہونے پر قانونی کاروائی کی جائے گی اور منڈی کو بند کر دیا جائے گا