کشمیر پریمیئر لیگ ،افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
افتتاحی تقریب میں کشمیری ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جائیں گے کشمیری آرٹسٹ افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پیرا گلائیڈ نگ کا مظاہرہ کیا جائے گا کے پی ایل کی افتتاحی تقریب شام 6 سے 7بجے ہوگی میچ میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھلا جائے گا کشمیر پریمیئر لیگ رات 8بجکر 30منٹ پر شروع کیا جائے گا ،کشمیری آرٹسٹ افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے مشہور کشمیری گلوگار معصومہ انور اور اسرار شاہ افتتاحی تقریب میں دکھائی دییں گے
مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی راولا کوٹ ہاکس کی کمان سنبھالیں گے جبکہ میر پور رائلز کی ٹیم شعیب ملک کی زیرقیادت میدان میں اترے گی کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، باغ اسٹالینز ، کوٹلی لائنز ، راولا کوٹ ہاکس اور اوورسیز واریئرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی
مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا
کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب،شہر یار آفریدی کا بڑا اعلان