کیمکل دودھ بنانے والے پلانٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

0
61

قصور
کوٹ رادھا کشن میں مضر صحت زہریلا دودھ بنانے والا پلانٹ تاحال جاری،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں رٹی پنڈی میں عرصہ دراز سے مضر صحت کیمکل سے دودھ بنانے کا پلانٹ لگا ہوا ہے جو کہ سرعام پورے علاقے کو دودھ سپلائی کرنے کے ساتھ گوالہ حضرات کو بھی دودھ بیچتا ہے
گوالے اس دودھ کی ملاوٹ کرکے اپنا دودھ دکانوں و گھروں میں بیچتے ہیں جس کے باعث لوگوں خاص کر چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں
نیز یہ پلانٹ لاہور بھی دودھ کی سپلائی بیجھتا ہے جس پر کوٹ رادھا کشن کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن و فوڈ اتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور میڈیا پر بات لائی گئی تھی تاہم بات ہائی لائٹ ہونے کے باوجود ابھی تک نا تو اس مضر صحت دودھ پلانٹ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور نا ہی لوگوں کی فریاد سنی گئی ہے جس پر لوگ سخت تشویش کا شکار ہیں
لوگوں نے کمشنر لاہور ڈویژن و ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply