باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد رمضان کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی،

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی،نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے بھی شرکت کی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور دیگر افسران نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی، سی سی پی او لاہور نے اہلخانہ کے مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل رمضان گذشتہ رات ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا، کانسٹیبل رمضان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کرتے ہوئے شہید ہوا،
کانسٹیبل رمضان کو سینے اور کان کے قریب فائر لگے، میوء ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، شہید کے سوگواران میں بیوی، 04 بیٹے اور 01 بیٹی شامل ہیں

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے ہمیشہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی، شہداء پولیس ملکی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے قربانیاں دیں،

قبل ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کانسٹیبل رمضان پر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کی، سی سی پی او نے سیف سٹی اور قریبی عمارتوں پر لگے کمیروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شہید کانسٹیبل رمضان نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے فائرنگ کر دی۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے گا،لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی

Shares: