چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ناکامی پر حاصل بزنجو کے بیان پر وفاقی وزیر دفاع نے رد عمل دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میر حاصل بزنجو بے بنیاد تبصروں سے بہترہے کہ اپنی شکست تسلیم کریں۔ حاصل بزنجو کا تبصرہ سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا .

واضح رہے کہ حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ای پی آر نے بھی رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں.

حاصل بزنجو نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے جن چودہ لوگوں نے حکومت کو ووٹ دئیے وہ مبینہ طور پر جنرل فیض کے بندے تھے

اپوزیشن کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے تیار ہیں. فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا: فردوس عاشق اعوان

شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج

شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

راجکماری جی آنکھیں کھولیں،مرضی سے ووٹ دینا ہی جمہوریت ہے، فردوس عاشق اعوان

Shares: