شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے امیدوار کو سپریم کورٹ سے ملی خوشخبری

سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کو بحال کر دیا

سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی 2 شناختی کارڈ رکھنے پرسلمان نعیم کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا

سلمان نعیم نے جنرل الیکشن 2018 میں شاہ محمود قریشی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پر شکست دی تھی، سلمان نعیم کے الیکشن جیتنے پر انکے مخالفین نے الیکشن کمیشن میں دو شناختی کارڈ رکھنے پر درخؤاست دی تھی، الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی تھی تا ہم آج سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انکی رکنیت کو بحال کر دیا ہے

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

آصف زرداری، خورشید شاہ اسمبلی پہنچ گئے، کیسا ہوا استقبال؟

Shares: