نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز کامیاب سرجری کے بعد صحتیاب ہونے لگے
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کیرنز دل کی کامیاب سرجری کے بعد اب لائف سپورٹ پر نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز دل کی تکلیف کے باعث سڈنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، انکی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ صحتیاب ہو رہے ہیں، ان کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ مشورہ دیتے ہوئے خوشی ہوئی کہ کرس لائف سپورٹ سے دور ہے اور ہسپتال میں اسکی فیملی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں فیملی نے انکی عیادت کی ہے وہ اور اس کا خاندان ہر اس فرد کا شکر گزار ہے جنہوں نے کیرنز کے لئے دعائے صحت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،دعاؤں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، ہسپتال میں کیرنز کی صحت کا مسلسل خیال رکھا جا رہا ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں
کیرنز نے نیوزی لینڈ کے لیے 1989-2006 کے دوران 62 ٹیسٹ ، 215 ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ان کے والد لانس بھی نیوزی لینڈ کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے۔کیرنز کئی سالوں سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کینبرا میں مقیم ہیں۔
کرکٹ لیجنڈ کیلئے کرکٹ ستاروں اور سماجی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. نیوزی لینڈ کے صحافی اینڈریو گورڈی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا سے ایک پریشان کن خبر ملی ہے، سابق بلیک کیپس آل راؤنڈر کرس کیرنز کو کینبرا میں ایک تشویشناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ شدید بیمار ہے،