پیپلز پارٹی کا حکومت سے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

0
56

پیپلز پارٹی نے حکومت سے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے، تحریک انصاف نے 3 ماہ میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں انقلاب کا وعدہ تھا، شیری رحمان آج 3 سال گزرنے کے بعد حکومت خاموش کیوں ہیں؟ حکومت نے جو وعدے اور دعوے 90 دن مین پورے کرنے تھے وہ 3 سال بعد بھی پورے نہ ہو سکے، نیا پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ملک و عوام کو 3 سال حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شدید بحران کا سامنہ کرنا پڑا،حکومت چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، بلین ٹری کرپشن اسکینڈلز میں ملوث رہی 3 سال کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، انتقام اور سنسرشپ کی حکمرانی رہی

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش سے لیکر ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، 3 سال میں پیٹرول 95 روپے فی لیٹر سے 120 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے، 3 سال وزراء میوزیکل چیئر کھیلتے رہے، 4 وزیر خزانہ تبدلی کئے گئے، 3 سال میں حکومت نے 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے، اس حکومت میں قرضوں میں ریکارڈ 53 فیصد اضافہ ہوا ہے،مجموعی 8.4 فیصد جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 16.60 فیصد ہے، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے،گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا جو 3 سال بعد 2370 ارب روپے سے زائد ہے،3 سال کی بدترین گورننس اور کارکردگی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے،

قبل ازیں سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کیا 3سالہ کارکردگی یہ ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار 5.5 فیصد سے گر کر 1.5 فیصد ہو چکی ہے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسے کارکردگی کہیں گے کہ کہ پاکستان کا کل قرضہ بڑھ کر 45ہزار470ارب ہو چکا ہے یا اسے کارکردگی کہیں گے کہ گردشی قرضے 1180ارب سے بڑھ کر 2370ارب روپے ہو چکے ہیں۔ کیا یہ بھی کارکردگی شمار ہو گی کہ فی کس آمدنی 2018کے مقابلے میں گر کر 109ڈالر فی کس ہو چکی ہے افراط زر کی شرح 4.68 فیصد سے بڑھ کر 8.4 فیصد پر آ چکی ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 6روپے سے538روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ تین برسوں میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.9 فیصد پر آ چکی ہے بجلی 5روپے 80پیسے فی یونٹ اور گیس 334فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔ اب پھر گیس 14فیصد مزید مہنگی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

Leave a reply