وزیراعظم کا نوٹس لینا ایک بار پھر غریب عوام کے لئے مہنگا پڑ گیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیا، شام کو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،وزیراعظم کے نوٹس کے باوجود ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کو شدید مایوسی ہوئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایسے وزیراعظم ہیں جس چیز کا نوٹس لیں وہ یا تو مارکیٹ سے غائب کر دی جاتی ہے یا اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، پہلے چینی، گھی، آٹا دیگر اشیا پر ایسا ہو چکا ہے اب ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر نوٹس لینے کے بعد اسی روز ہی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے
واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، ستمبر 2021 کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ مہینے بعد کرنا حکومت نے وطیرہ بنالیا ہے،پٹرول کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، غریب عوام کو حکومت کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے رہی
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری
حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری
حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری
دوسری جانب بڑھتی مہنگائیکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے قرار داد مسلم لیگ (ق )کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ازخود قیمتیں مقرر کرنے اور سرکاری نرخ نامہ عمل کروانے اورناپ تول کا نظام بہتر کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابوہوکررہ گیاہے اور سارا کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرناپڑتا ہے ،لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فی الفورازخودقیمتیں بڑھانے اوردرست ناپ تول نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان کے کاروبار کو بندکیا جائے اور بھاری جرمانہ کے ساتھ سزا مقرر کی جائے،