بھارتی باکسرنیراج گویت کا باکسرعامرخان کوفائٹ کیلیے سوشل میڈیا پرچیلنج دیا تو پاکستانی باکر نے بھی بھر پور جواب دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی باکسرنے تصویرمیں ٹیبل پرپستول اوربڑی گن رکھ کر عامر خان کو باکسنگ کیلیے چیلنج کیا اور کہا کہ میں فٹ ہوگیا،عامرخان کورنگ میں ہرانے کیلیےتیارہوں جس پربرطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان کا بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیا،
Haha you would need more than a gun to beat me! https://t.co/lFWvZozVXi
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 2, 2019
عامر خان نے کہا کہ مجھے ہرانے کیلیے گن سے زیادہ کچھ اورکرنےکی ضرورت ہے، تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہراسکتے
واضح رہے کہ کارحادثے کے باعث نیراج گویت عامرخان سے فائٹ سے دستبردار ہوگئے تھے
عامر خان نے باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لے سکوں تاہم افسوس کہ یہ نہیں ہو سکا.
بھارتی باکسر کے آؤٹ ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف Billy Dib کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیتا تھا،