جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 365 بارمنشور،نظریات اوروعدوں کی خلاف ورزی کی، حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو دھوکا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کےآنے کےبعدعوام مشکل اورتکلیف سےدوچارہوئے ،موجودہ حکومت نے5سال کےسبزباغ دکھائے.

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شعوری طورپرجھوٹ بول رہی ہے،اوورسیزپاکستانیوں کواحساس ہوگیاکہ اس حکومت میں رنگ ہےنہ خوشبو، جس طرح روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر غریبوں کا مذاق اڑایا گیا اسی طرح موجودہ حکمران عوام کے دینی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مہنگائی بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف ہونے والی عوامی ریلیوں میں عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگوں کی توقعات اور امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔25اگست کو پشاور میں ہونے والا مارچ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

Shares: