حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے ان کے شوہر یاسین ملک کو 4 ماہ سے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، وہ شدید بیمار ہیں. مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیاجارہاہے،یاسین ملک کمرکےمہروں میں تکلیف کےباعث چل نہیں سکتے ،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودہشتگردی سےجوڑرہاہے،یاسین ملک کو4ماہ سےتہاڑجیل کی ڈیتھ سیل میں رکھاہوا ہے ،یاسین ملک سمیت ہزاروں کی تعدادمیں کشمیری جیلوں میں قیدہیں ،
مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے ان کی بہن ان سےملی ہےجوبہت خوفناک صورتحال بتارہی ہے یاسین ملک کی بیٹی کوبھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کی ماں اور بہنوں نے مائسمہ میں اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جو مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کو کسی ہسپتال میں داخل کرایا جائے یا علاج معالجہ کے لئے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔
یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔