دس ہزار کیا بھارت دس لاکھ فوج کشمیر بھیج دے تو۔۔۔۔علی امین گنڈا پور کا مودی سرکار کو چیلنج
تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت دس ہزار تو کیا دس لاکھ فوج بھی کشمیر میں تعینات کرے پھر بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافے سے کشمیر کی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کشمیری اپنی آزادی کے لئے پتھروں سے بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنا چاہتا ہے لیکن اسے ناکامی ہو گی ۔مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کشمیری جدوجہد آزادی میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کشمیری کی تحریک آزادی کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے اور سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔ عالمی برادری کو بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے
واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں ۔