آسٹریلیا کی افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی،ٹی 20 ورلڈ کپ بارے بھی بڑا دعویٰ

0
48

آسٹریلیا کی افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی،ٹی 20 ورلڈ کپ بارے بھی بڑا دعوی
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں کیسے مقابلہ کر سکتا ہے۔

آسٹریلیا نے اس سال کے آخر میں افغانستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے کیونکہ آسٹریلیا کو ایشیائی ملک میں خواتین کرکٹ کے مستقبل پر خدشات ہیں۔ طالبان کے نمائندے احمد اللہ وثیق کے بیان کہ خواتین کی کرکٹ ضروری نہیں ہے کے بعد یہ ردعمل سامنے آیا ہے

آسٹریلیا کے کپتان کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا مشکل ہے کہ افغانستان کس طرح طالبان کے قبضے کے بعد آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مقابلہ کر سکتا ہے۔آسٹریلیا نے خواتین کے کھیل کے مستقبل کے خدشات کے باعث رواں سال کے آخر میں افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے جبکہ افغان اسپنر راشد خان کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے

ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو شروع ہونے والا ہے اور آسٹریلیا کے کپتان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو آئی سی سی ایونٹ میں کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ایسا نہیں نظر آ رہا لیکن ابھی تک ہم نے آئی سی سی سے کچھ نہیں سنا ایک ماہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ ہے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی؟آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیمیں افغان ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں تو آئی سی سی کیسے ایونٹ میں کھیلنے کی اجازت دی گی، بہت مشکل ہے

آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے ، جو 27 نومبر کو شروع ہونے والا ہے ،دوسری جانب راشد خان کے قیادت سے انکار پر افغان کرکٹ بورڈ نے ملکی ٹیم کا نیا کپتان محمد نبی کو مقرر کردیا۔ ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست محمد راشد نے ورلڈ کپ کیلیے منتخب اسکواڈ پر مشورہ نہ لیے جانے پر قیادت چھوڑدی تھی، محمد نبی نے ذمہ داری ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا کہ اس مشکل صورتحال پر میں بورڈ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، ہم سب مل کر ورلڈ کپ میں قوم کی بہترین نمائندگی کریں گے۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گذشتہ برس کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا یہ افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا

Leave a reply