لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ میں ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ، وکیل گرفتار

0
49
high court

لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ میں ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ، وکیل گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے

وکیل کی جانب سے توڑ پھوڑ کی ہے، وکیل نے دستاویزات نہ ملنے پرکاپی برانچ کے شیشے توڑدیئے ،لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ سائلین اور وکلا کیلئے بند کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اہلکار کاپی برانچ پہنچ گئے کاپی برانچ کی جانب سے رجسٹرار کو ہنگامے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا

ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے ڈنڈا تھامے کاپی برانچ پر حملہ کیا ،لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا.ملزم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ درج کروا دیا گیا،ترجمان لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وکیل نے کاپی برانچ کے کاؤنٹر کے تمام شیشے توڑدیئے،وکیل نے ڈنڈے سے کاپی برانچ پر حملہ کیا، انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Leave a reply