صوبائی ٹینس کے جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا
جو نیئرمرد وخواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میںانڈر17,19 ،11,12,13,16,کے 60کے قریب کھلاڑیوںنے حصہ لیا

خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،کیمپ کے اختتام پرصوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ ایسوسی ایشن کی نائب صدر رحم بی بی،سیکرٹری عمر آیازخلیل بھی موجود تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ٹینس جو نیئرمرد وخواتین کھلاڑیوں کے تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا،کوالیفائڈ کوچزرومان گل اور ملک ذاکرکی نگرانی منعقدہ کیمپ میںانڈر17,19 ،11,12,13,16,کے 60کے قریب کھلاڑیوں نے مختلف سیشن صبح،دو پہر اور شام کے دوران ٹریننگ میں حصہ لیا،

گزشتہ روزکیمپ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،جسکے مہمان خصوصی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر تھے ۔جنہوں نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس دیئے۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل کی کاوشوں سے صوبے میں ٹینس کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیںاور انہی کوششوں کے بدولت نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ۔

Shares: