لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ”ہفتہ عشق رسول ﷺ“ کے تحت خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کے زیر اہتمام لٹن روڈآفس میں سیرت کانفرنس کاانعقادکیا گیا۔کانفرنس کا آغاز قاری محمد کامران نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔نعت خواں الحاج وسیم عباس نے سرور کائناتﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔مولانامفتی محمد طیبنے سیر ت طیبہﷺ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز صرف اور صرف اتباع رسول ﷺ میں ہے۔ ہمیں سیرت النبی ﷺ کے بارے میں مسلمانوں میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔اللہ کے نبی ﷺ سے محبت ہمارا ایمان ہے،ہمیں اپنے ظاہر اور باطن کو سنت رسول ﷺ کے مطابق ڈھالناہوگا۔ ہم اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے مبارک راستے پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بناسکتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرزفارقلیط میر نے کہا کہ ہم نے لفظی جمع خرچ نہیں کرنا بلکہ حقیقی معنوں میں اپنی زندگی میں سیرت نبی ﷺ کو نافذ کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاو ؤسنگ )قدیراحمد باجوہ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و فنانس ایل ڈی اے محمد اختر سمیت ایل ڈی اے اور ٹیپا ملازمین کی کثیر تعداد کی شرکت نے کی۔
قبل ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاﺅن پلاننگ ونگ ٹو نے پولیس نفر ی کے ہمراہ اقبال ٹاﺅن اور کینال روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔پلاٹ نمبر765 اور766 بلاک ایچ پر قائم غیر قانونی شیڈز مسمار کر دیئے گئے۔ پلاٹ نمبر12 ایچ آئی پر قائم غیرقانونی عمارت مسمارکر دی گئی ۔پلاٹ نمبر288بلاک این پر قائم غیرقانونی پلرز مکمل طور پر مسمارکر دیئے گئے۔متعدد دکانیں مسمار اور سربمہر کر دی گئیں۔رچنا بلاک اقبال ٹاﺅن میں عمارت میں غیرقانونی توسیع پراسے سربمہر کیاگیا۔گلشن بلاک اقبال ٹاﺅن میں ایک روف ٹاپ ریسٹورنٹ مسمار کردیا گیا۔کالج بلاک میں واقع ایک عمارت میں غیر قانونی توسیع پر اسے سربمہر کر دیا گیا۔زینت بلاک اقبال ٹاﺅن میں غیرقانونی سٹرکچر سربمہر کر دیا گیااور کینال بنک روڈ پر واقع غیرقانونی میرج لان کی چاردیواریاں مسمار کر دی گئیں۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاﺅن پلانر طاہر میواورڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ٹو حمانہ سعید نے کی۔