مزدوروں کو کب خوشحال کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرا عظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کےاصولوں کی روشنی میں مزدوروں کو انکا حق دلانے کیلیےپرعزم ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدوروں کو ان کے حقوق دینا چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ مزدوروں کو ان کے حقوق ملیں. حکومت نے مزدوروں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس سے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے مزدوروں کو خوشحال کریں گے.نئےپاکستان کی تعمیراورملکی ترقی میں مزدوروں کواہم شراکت دارسمجھتے ہیں