تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹ،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا
سربیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے آفیشیل اکاؤنٹ کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازم تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں فیسیں نہ دینے پر بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ہے کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ہم کب تک خاموش رہین گے
اس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی لگائی گئی ہے وہ دراصل سعد علوی کا ایک گانا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے گایا تھا۔ اس گانے کا ٹائٹل آپ نے گھبرانا نہیں ہے دراصل وزیراعظم عمران خان کا تکیہ کلام ہے
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1466678653568364547
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس ٹویٹر، فیس بک،انسٹا گرام ہیک ہو گئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سربیامیں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات عملے نے نہیں کیے،معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے،
سربیا کے سفارتخانے کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر عمار مسعود کہتے ہیں کہ وہ سارے سرکاری ترجمان جو اس وقت سربیا کے سفارت خانے سے جاری ہونے والے پیغام کو ٹوئیٹر اکاونٹ ہیک ہونا بتا رہے ہیں وہی سارے ترجمان ای وی ایم کی شفافیت کے حق میں دلیلیں دے رہے ہوتیں ہیں سفارت خانے کا اکاونٹ سنبھالا نہیں جاتا اور چلے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ کروانے ،ہے نا کھلا تضاد
https://twitter.com/ammarmasood3/status/1466688551882567680