وزیراعظم کے خطاب کے ایک ہی روز بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،سلیم مانڈوی والا

0
61

وزیراعظم کے خطاب کے ایک ہی روز بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،سلیم مانڈوی والا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کومسترد کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی،وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے،وزیراعظم کے خطاب کے ایک ہی روز بعد عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے بجلی صارفین کو60 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیپرا کا بھی کہنا ہے کہ موثر پاور پلانٹس کو استعمال نہیں کیا جارہا،مہنگے ایچ ایس ڈی اورآر ایف اوپر مبنی پاور پلانٹس استعمال کیے جا تے ہیں، ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے عمران خان کہتے تھے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے پاکستان میں سستی ترین حکومت عوام کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین حکومت ثابت ہوئی ہے مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے چارج شیٹ ہے

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حماد اظہر اورشوکت ترین کے درمیان مباحثہ کی ضرورت ہے،حماد اظہر اورشوکت ترین کہتے ہیں ہم نے ضرورت کے مطابق گیس درآمد نہیں کی حکومت چوتھے موسم سرما میں مناسب گیس فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے،حکومت کو کم از کم ہمیں تفریح فراہم کرنا چاہیے،ایک بحث آپ اور نیب کے درمیان بھی ہونی چاہیے،

قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں مہنگائی کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے نتیجہ عوام فاقوں اورخودکشیوں پر مجبور ہیں۔انرجی کا بحرا ن بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے،ڈالر،بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، مہنگائی, بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی اور نہ ہی کوئی مستقبل کی منصوبہ بندی ہے ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے، ملک اور عوام کا سوچا جائے ۔وقت نے ثابت کیا کہ نوازشریف کے بجلی و گیس کے طویل المدتی معاہدے درست فیصلہ تھا ۔حکومت صرف عوام کو لوٹ رہی ہے، یہ سلسلہ یوںہی جاری رہا تو تباہ حال معیشت میں قوم پیٹ پر پتھرباندھ کر روئے گی،توانائی کی قیمت میں بتدریج اضافہ مہنگائی سے مرتی عوام پر ایک ناقابل برداشت بوجھ ثابت ہوگا،قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ابجلی کی قیمتوں اورشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیا ملک میں کوئی غیر متنازعہ آدمی نہیں ؟احتساب کا ادارہ خود حساب نہیں دے رہا،چیئرمین نیب کمیٹی میں کہتے ہیں سیشن ان کیمرا ہو،انصاف کا نظام سب کو نظر آنا چاہیے،اپوزیشن کو دبانے کے لیے بے بنیاد کیسز بنائے جارہے ہیں 6 اکتوبر کو چیئرمین نیب ریٹائرڈ ہوئے کسی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی،عدالتوں میں کیمرے لگاکرعوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے،سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں،اس کاذمہ دار کون ہے؟ آج وزیراعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں نام نہاد احتساب کرنیوالوں کا بھی احتساب دیکھیں گے،ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ہوگا

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 200 ممالک میں سے مہنگائی میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے،غریب کو تباہ کردیا گیا ہے، مہنگائی کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا، حکومت نے 18 ترجمان رکھے ہوئے ہیں، جنہیں پاکستان کے عوام بھی نہیں جانتے وہ حکومتی ترجمان ہیں،حکومتی ترجمان گالی گلوچ کے پیسے لیتے ہیں ، سلیکٹڈ حکمران عوام کی پروا نہیں کرتے،گھی کی قیمت میں 58فیصد اضافہ ہوچکاہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دیگر ممالک میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟ عوام کے ساتھ کیا ہورہاہے ، حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں، چیئرمین نیب کی آنکھیں اور کان بند ہیں،

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز پرعدالتی ریمارکس ہمارے موقف کی تائید ہے ،آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے،یہی سوال کرتے ہیں جب ثبوت نہیں تو ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں؟تعجب کی بات ہے کہ عدالت ثبوت مانگ رہی، نیب کے پاس آصف زرداری کے خلاف ثبوت ہے تو پیش کیوں نہیں کیے جاتے؟آصف علی زرداری 12 سال جیل کاٹ چکے،نیب اور حکومت گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے،

Leave a reply