سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے
ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شبر زیدی کہتے ہیں کہ ہم کاؤنٹنگ میں ہوتے ہیں ہم کہتے رہے کہ بہت اھا ہے ہم تبدیلی لے آئے یہ غلط ہے پاکستان دیوالیہ ھو چکا ھے لوگوں کو دھوکہ نہ دیں میں یہ کر دوں گا یہ لے آوں گا دھوکہ دینے والی بات ہے ہم لاکھ کہتے رہیں کہ سب کچھ بہت اچھا ہے، سب ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ویڈیو یئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ پاکستان دیوالیہ ھو چکا ھےکاروباری زبان میں پاکستان اگر کاروبار تصور کر لیا جاۓ تو یہ بند ھو چکا ھے.حکمران عوام کو دھوکا دے رہے ھیں جھوٹے دلاسے دے رہے ھیں جھوٹ بول رہے”.شبر زیدی سابق چیئرمین FBR اس تباہی کی ذمہ داری کو ن لے گا.حکمران قومی مجرم ھیں ریاست کے خلاف جرائم میں ملوث ھیں
https://twitter.com/KhawajaMAsif/status/1471211822384656384
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ حکومت کے سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے پاکستان کو دیوالیہ قرار دے دیا. جھوٹے دعووں سے دکھائی گئی کاغذی ترقی ریت کے محل کی طرح مسمار ہو رہی ہے.مسائل کا حل اس حکومت سے چھٹکارا ہی ہے
ثابت ہو گیا کہ جھوٹ سے آپ کچھ وقت کیلئے کچھ لوگوں کو دھوکا دےسکتے ہیں لیکن سب کو بیوقوف نہیں بنا سکتے
https://twitter.com/KashifMeoPak1/status/1471187288180809730
واضح رہے کہ رواں سال 6 اپریل کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا شبر زیدی کو وزیراعظم عمران خان نے دو سال کے ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا تھا،تا ہم دو سال مکمل ہونے سے پہلے ہی انکو ہٹا دیا گیا.شبر زیدی کو گزشتہ بجٹ میں 5.5 ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر بھی شدید دباؤ کا سامنا رہا۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ
شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.