روسی صدرکو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
108
punjab assambly

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ صدر پیوٹن نے توہین رسالتﷺ کی مذمت کرکے عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں۔ عالم اسلام کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔ حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں۔ دنیا میں اسوقت تک امن نہیں آسکتا جب تک ہم ایک دوسرے کے مذہب کا احترام نہیں کرتے۔ روسی صدر نے دنیا بھر کو یہی پیغام دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔۔متن

پیغمبراسلامﷺ کی حرمت سےمتعلق عمران خان کی کوششوں کو روسی صدرکی تائید وحمایت پرمولانا فضل الرحمن بھی خوش،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے عالمی فورم پرپیغمبر اسلامﷺ کی حرمت سے متعلق واضح اور جاندار موقف اور اقدامات کی تائید اور حمایت پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پیغمبر اسلام ﷺ کی حرمت سے متعلق دیئے گئے بیان کا جہاں پوری دنیا میں خیرمقدم کیا جارہا ہے وہاں پاکستان کے سیاسی اور دیگراہم رہنما بھی وزیراعظم کی کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت پرخوش ہیں

مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی ف

وزیراعظم عمران خان کی پیغمبراسلامﷺ کی حرمت سےمتعلق کوششوں کے نتیجے میں ولادی میر پوتین جیسی شخصیات کی طرف سے تائید اورحمایت پر مولانا فضل الرحمن نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے، عالم اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضور ﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے جس پر ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی:
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ روسی صدر کے بعد اب عالمی برادری میں مزید شعور پیدا ہوگا

فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج روسی صدرولادی میر پیوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں۔

شہزاد اکبر:

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر لکھا کہ بلا شبہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پہ اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا اور آج اس بات کے حق میں اٹھنے والی آواز عمران خان کی اپروچ پہ مہر تصدیق ثبت کر رہی ہے۔

زلفی بخاری
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن سید زلفی بخاری کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اور روسی صدر جیسی بڑی شخصیت کا کپتان کی آواز میں آواز ملانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، وہ کہتے ہیں‌کہ دو ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کرنا کون سی اظہار رائے کی آزادی ہے ، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے

ڈاکٹر شہباز گل :
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ اللہ کا شکر ہے مسلمانوں کو ایک ایسا لیڈر ملا جس نے اسلاموفوبیا اور شان رسالت ﷺپر مدلل اور بے باک سٹینڈ لیا۔ ایک اور ملک کے لیڈر نے خان کو کہا آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ جمہوری اور منتخب لیڈر ہیں اور بہادری سے اس موضوع پر کھڑے ہیں کیونکہ ہم اس موضوع پر اتنا کھل کر بات نہیں کر سکتے

فرخ حبیب:
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام کے حقیقی سفیر اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز ہیں۔ صدر پیوتن ہمارے وزیر اعظم کے موقف کی پیروی کرتے ہیں۔

 

Leave a reply