وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری سے صلح ہو گئی،فواد میرا بھائی ہے ،فواد چودھری کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا ، فواد بھائی ہے،کوئی جلے نہ ،فواد چودھری سے بھائی اور دوستوں والا تعلق ہے ،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا ،جس نے بھی کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے شملہ معاہدہ ختم کیا اس کو قیمت چکانا پڑے گی،موجودہ صورتحال میں تمام قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کیلئےجی رہےہیں،مررہےہیں ،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ اورتھرایکسپریس نہیں چلےگی ،ہم نے سوچ سمجھ کرسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکیاہے،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان مذاکرات کےتمام دروازےبندہوچکے ہیں،ہم نےثابت کرنا ہےکہ کشمیر ہمارے خون کاحصہ ہے ،کشمیریوں نے اپنے خون سے شمع آزادی کو روشن کیا ہے ،مودی آج دنیا میں ہلٹر کی کاپی ہے ،شاید اب ہم پرکشمیر کا قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ چودھری شوگر مل کا کیس عمران خان کےنہیں پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا ،
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالہ سے خبریں چل رہی تھیں کہ فواد چودھری اور شیخ رشید احمد میں تلخ کلامی ہوئی ہے