لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو قابل اعتراض ونازیبا ویڈیوز و تصاویر کے ذریعے بلیک میل و ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے الہ آباد ویسڑیج کے رہائشی خواجہ عمیرعلی پر لڑکی کی نازیبا تصاویرتیار کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک و انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ملزم لڑکی کو بلیک میل و ہراساں کرنے کے لیے نازیبا تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے فیملی ممبران کو ارسال کرتا رہا ملزم نے لڑکی کی کزن کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے نازیبا تصاویر ارسال کیں انکوائری کے دوران ملزم کے فیس بک اکاونٹ کا تجزیہ کیا گیا تو لڑکی کی متعدد نازیبا تصاویر برآمد ہوئیں اور کچھ دوسری فیس بک آئی ڈی پر ٹرانسمٹ بھی ہوئیں انکوائری مکمل ہونے اور شواہد سامنے آنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ویسڑیج کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے
قبل ازیں گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں