دورہ روس کے بعد عمران خان وزیراعظم رہیں گے؟ جوڑ توڑ عروج پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مشبر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت جہاں پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کو لے کر بھونچال مچا ہوا ہے وہیں دنیا میں یوکرین اور روس کے معاملے پھر بھی تہلکہ خیز خبریں آرہی ہیں۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں روس نے یوکرینی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا وہیں امریکہ نے روس پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے وقت میں جب مغرب اور روس ، چین میں انتہا کی گرما گرمی ہے پاکستان کے وزیر اعظم روس کا تاریخی دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس ددورے کے پاکستا پر کیا دور رس اثرات مرتب ہوں گے وہ میں ایک تفصیلی ویڈیو میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کروں گا۔ لیکن کیا وزیر اعظم عمران خان روس کے دورے سے واپسی پر وزیر اعظم رہیں گے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یہ سوال بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے، چاہے لیاقت علی خان ہو، یا ذوالفقار علی بھٹو سب کو ہی روس سے تعلقات کی خواہش بہت مہنگی پڑی۔کیا یہ دورہ اور اس کے پس منظر میں ہونے والے معاملات وزیر اعظم عمران خان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔؟اس وقت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے،حکومت کو گرانے کے مشن مین اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہانگیر ترین سے مختلف لیڈروں اور جماعتوں کی خفیہ میٹنگ کی خبریں آ رہی ہیں وہیں آصف زرداری پہلے مولانا سے ملے اور آج ان کی شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی ،حکومت ناراض اراکین سے رابطے کر کے انہیں نوازنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ن لیگ نے اپنے اراکین پارلمنٹ کو باہر نہ جانے کا حکم دے دیا ہے، 23 مارچ کو پی ڈی ایم مارچ کر رہی ہے، وہیں 22 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس ہے ، آصف زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سراج الحق سے ملاقات بھی ہو گی، زرداری متحرک ہیں،

Shares: