اسلام آباد پولیس رشوت خور بھی بن گئی، نوازش قتل کیس میں پیسے طلب

0
88

اسلام آباد پولیس رشوت خور بھی بن گئی، نوازش قتل کیس میں پیسے طلب
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طرف جرائم بڑھنے لگے ہیں تو دوسری جانب پولیس کی نااہلیاں بھی عیاں ہونے لگ گئی ہیں

وفاقی پولیس اسلام آباد نے رشوت خوری کی بھی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، قتل کے مقدمہ میں تفتیش کے لئے جانے والے تفتیشی افسر کے ہمراہ جانے والے نے مدعی پارٹی سے رشوت مانگ لی،رشوت مانگنے والا پولیس کے ہمراہ نقشہ بنانے کے لئے گیا تھا، جس نے مدعی پارٹی سے پیسے مانگے،

باغی ٹی وی کی بلاگر ریحانہ جدون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کے کرتوت بے نقاب کئے اور کہا کہ تھانہ بھارہ کہو کے حدود میں نوازش قتل کیس میں جو تفتیشی افسر ستار کے ساتھ وقوعہ والی جگہ کا نقشہ بنانے آیا تھا وہ لواحقین سے 20000 کس کھاتے میں طلب کر رہا ہے ایک تو اس کیس کی تفتیش سست روی کا شکار اور دوسرا جو کاروائی ہوئی اس کے پیسے بھی طلب ؟؟

تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں نوازش قتل کی تفتیش سست روی کا شکار ہو گئی ہے، نوازش کی موت کو خودکشی کا رنگ دے دیا گیا بعد از پوسٹ مارٹم رپورٹ معاملہ مشکوک هو گیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران پر مشتمل باقاعدہ تفتیشی ٹیم مقرر کی ۔مگر مدعی مقدمہ چکر لگانے پر مجبور، آئی جی اسلام آباد نے تین روز میں رپورٹ مانگی تھی مگر تین دن گزر گئے ابھی تک رپورٹ سامنے نہیں آئی بلکہ آئی جی اسلام آباد نے جن افسران کو تحقیقاتی رپورٹ کے لئے مقرر کیا تھا ان افسران نے مدعی مقدمہ سمیت کسی سے بھی تحقیقات کی ضمن میں کوئی رابطہ نہیں کیا،

تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالستار بھی مسلسل ٹال مٹول کرنے لگا . مدعی مقدمہ نے جب تفتیشی افسر سے رابطہ کیا تو تفتیشی افسر عبدالستار نے مدعی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈیوٹیوں میں مصروف ھوں آپ کو کیا جلدی ھے آپ کیوں زور دے رھے هو کہ ملزم گرفتار کرو

متاثرہ فیملی نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد کیس کی خود نگرانی کریں اور کیس کی صحیح تحقیقات کروا کر ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوا کر ہمیں انصاف دلوائیں

https://twitter.com/Rehna_7/status/1504437086186737669

واضح رہے کہ 15 مارچ کو اسلام آباد پولیس کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آئی جی پولیس نے تحقیقات کا حکم دے دیا تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں شہری کی مبینہ خود کشی آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹیگیشن،ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی سٹی،انسپیکٹر انوسٹیگیشن اورایس ایچ او بھارہ کہو پر مشتمل سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی جو واقعہ کی مکمل چھان بین کرکے 3 دن میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دے گی۔

واضح رہے کہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مبینہ خودکشی کا واقعہ مشکوک هو گیا ورثا کا کہنا ہے کہ پولی کلینک ہسپتال میں میڈیکل رپورٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ورثاء کے مطابق 9/3 کو بزریعہ پولیس ہم نوازش کے پوسٹ مارٹم کے حصول کیلئے پولی کلینک ہسپتال گئے ۔ جو آج تک ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملی جبکہ کل 14/3 کو ہم ہسپتال آئے تو ہماری رپورٹ ھی تبدیل تھی ۔جس میں وقت تاریخ تبدیل تھے ۔ ورثاء کے مطابق پولیس تھانہ بہارہ کہو بھی ہمارے ساتھ باتوں میں تعاون کی بات کر رھی ھے ۔ پولیس کا کام بنتا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے الگ الگ بیان لیتی ۔ جبکہ پولی کلینک ہسپتال میں ہمیں تعاون کی امید نظر نہیں آ رھی ۔

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

Leave a reply