پروقار پریڈ ہماری عظیم افواج کی ایک شاندار روایت ہے،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں 23 مارچ 1940 کا دن کلیدی حیثیت رکھتا ہے 75سال قبل پیش کی گئی قرارداد لاہور ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی، پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اورنصب العین پر رکھی گئی،بانیان پاکستان کا اسلامی اورفلاحی ریاست کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا،پاکستان ایک عظیم اسلامی اور فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہے، یوم پاکستان پرافواج پاکستان کے جذبہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یوم پاکستان پر پروقار پریڈ ہماری عظیم افواج کی ایک شاندار روایت ہے
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہوئے-
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام
تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ
یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام
یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام
یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا اور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے پاکستان امن پسند اور محبت کرنے والا ملک ہے۔ مگر کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کیا تو اس کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ افواج پاکستان نے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔