ایم کیو ایم نے میلہ لوٹ لیا، الوداع وزیراعظم عمران خان

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خطاب کے دوران ایک بار پھر سازش کا ذکر کیا میں کئی دن سے کہہ رہا تھا کہ ایم کیو ایم کا اصولی فیصلہ ہے اور طے کر لیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی، سب سے بڑی جماعت سیاسی بن کر ابھری ، سیاسی سوچ و بصیرت کے اعتباد سے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان ہے، ایم کیو ایم پر ہمیشہ الزامات لگائے کہ ذاتی مفادات اور عہدوں کے لئے ہر چیز کرتے ہیں لیکن اس بار متحدہ نے دکھایا کہ انکو ہر چیز آفر ہوئی، عہدے، سندھ کی گورننس آفر ہوئی، تا ہم انہوں نے قبول نہیں کی،ایم کیو ایم کے دونوں وزراء نے استعفیٰ بھجوا دیا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو تمام اختیارات دے کر ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش کی گئی،فیصل واوڈا جھوٹ بولنے کی وجہ سے نااہل ہوئے، جھوٹے مکار آدمی کو اپنی مذاکراتی ٹیم کا ہیڈ بنایا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے سیریس ہیں، ایم کیو ایم نے لوکل باڈیز پر بات کی، انکو احساس ہے کہ اگر ووٹر کو ڈلیور نہ کیا تو پھر مشکل کا سامنا ہو گا، ایم کیو ایم نے ذاتی مفاد کی جگہ ووٹر کے مفاد کو ترجیح دی ،یہ قابل تحسین ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اچھا فیصلہ کیا ہے، متحدہ نے ذاتی مفاد کی جگہ ووٹر کے مفاد کو سامنے رکھا ، شاید انکا ووٹر بھی یہی چاہتاتھا، حکومت بجٹ اناؤنس کرتی رہی لیکن دیا کچھ نہیں،کوئی پیکج نہیں گیا، کراچی کو جو حال ہو گیا، سب کے سامنے ہے، ایم کیو ایم اگلے الیکشن کو دیکھ رہی ہے، وہ افورٹ نہیں کر سکتے تھے کہ اس حکومت کے ساتھ کھڑے ہو کر لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں،وزیراعظم نے من پسند دوست صحافیوں کو بلایا ہے اور انکو خط دکھایا جائے گا،میں وزیراعظم کو مشورہ دوں گا کہ ایسا نہ کریں اگر کیا تو آپ پر سنگین الزام لگ سکتے ہیں،پارلیمنٹ میں دکھا دیں،ڈیفنس کمیٹی میں دکھا دیں، پالیسی والوں کو دکھائیں ،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کردار کشی کی گئی، جن لوگوں کو انہوں نے ساتھ ملایا انکو باضمیر کہہ رہے ہیں اور جو انکے گئے وہ لوٹے بن گئے، کیوں، وزیراعظم نے ملک کا بہت نقصان کر دیا ،نوجوانوں نے امیدیں لگائی تھیں وزیراعظم نے مایوس کیا ،عمران خان کے لئے مشکلات شروع، یہ اختتام نہیں ہے، کئی سیاستدانوں کا مستقبل اب تاریک ہو چکا ہے،کئی سیاستدان نیب کے شکنجے میں آئیں گے

Shares: