کرکٹر حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، باغی ٹی وی نے حسن علی کی تصاویر حاصل کر لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے نکاح ہونا ہے،نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے. حسن علی کے قریبی دوست شاداب خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے
حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے شادی کے لئے کٹنگ کروائی جس کی تصاویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہیں. وہ کٹنگ کرواتے وقت کافی خوش اور پرجوش نظر آئے.
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی سے میوات کی جس لڑکی کی شادی ہورہی ہے وہ ائیر امیرات میں فلائٹ انجینئر ہیں، سامیہ آرزو کی طرح میوات علاقہ کی کئی لڑکیوں کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ سرخیوں میں ہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ حسن علی کی طرح شعیب ملک، محسن حسن خان اور دیگر بعض کھلاڑی بھی بھارتی لڑکیوں سے شادی کر چکے ہیں، شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ ہے،