قصور
بےدردی سے قتل ہونے والے تاجر محمد اسلم کے ورثا کا الہ آباد ٹھینگ موڑ مین چوک میں احتجاج،پورا علاقہ غم و غصے میں مبتلا،ڈی پی او قصور کی سات دن کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں گزشتہ روز اے ڈی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو نا معلوم اغواء کاروں نے اغوا کے بعد بڑی بےدردی سے قتل کر دیا تھا جس پر آج صبح سویرے مقتول کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا
پورا الہ آباد احتجاج میں امڈ آیا اور فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
احتجاج کے باعث پورا شہر بند ہو گیا اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی
مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری تک نعش کو نا دفنانے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا
مقامی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر ناکام رہی
ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف موقع پر خود پہنچے اور سات دن میں قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم ہوا
مقتول محمد اسلم کی نماز جنازہ بلال میرج ہال الہ آباد میں 10:30 پر ادا کی گئی جس میں پورے شہر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی دعائے مغفرت کیساتھ قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا

بے دردی سے قتل کے بعد پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہے لوگوں میں خوف کی لہر پائی جا رہی ہے

Shares: