مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان
انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر طویل دلائل دینے ہیں، آج سپریم کورٹ پہنچنا ہے سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے بابر اعوان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی
عدالت میں پیشی کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں این آر او دینے سے انکار کیا تھا،سائفر اور سازش کا نتیجہ این آر او ٹو تھا جومل گیا 117مقدمات سامنے رکھ کر 34 نکاتی این آراو بنایا گیا تھا، 1200 ارب کے مقدمات ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے آج ڈالر 212 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے آئندہ 15 روز میں مہنگائی کا مرحلہ آرہا ہے مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا یہ کہتے تھے کہ چینی کا بحران ہے اس لیے چینی چھوڑ دو جولوگ ڈر رہے تھے وہ عمران خان سے خوفزدہ ہونا چھوڑدیں،عمران خان بہت جلد دوبارہ آنے والے ہیں پی ٹی آئی کے احتجاج نے امپورٹڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا
واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔
پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا
پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا
اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں