چترال .پیغام پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام جامعہ چترال میں ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس

چترال (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)پیغام پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام جامعہ چترال میں ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس منعقد ہوئی اور ٹاون ہال میں وکلاء اور عوامی نمائندوں کیلئے بھی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ماہرین نے نوجوان اور عوام پر زور دیا کہ آپس کی احتلافات کو بھلا کر ایک قوم ہوکر اسلام کے اس عظیم قلعہ کی حفاظت کرے۔
پیغام پاکستان پروگرام کے تحت جامعہ چترال میں ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت جامعہ چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کی۔ ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اس موقع پر ہزارہ اور پشاور یونیورسٹی سے آئے ہوئے پروفیسرز صاحبان اظہار حیال کیا۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سب مل کر وطن عزیز کی تعیر و ترقی کیلئے کام کرے اور آپس کی رنجشیں اور نفرتیں حتم کرے۔
اسی طرح کا ایک روزہ کانفرنس ٹاؤن ہال میں وکلاء اور عوامی نمائندوں کیلئے منعقد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک میں امن و امان اور آپس میں پیار و محبت کی فضاء کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم آپس میں لڑ کر امت مسلمہ کی اس عظیم قلعے کو کمزور نہ ہونے دے۔ تقریب سے ڈاکٹر مھیمن، ڈاکٹر عبد الرحمان خلیل، محمد اسرار مدنی،محمد کاشف ارشاد اور پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اظہار حیال کیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ محفل کو معروف سماجی کارکن اور شاعر عنایت اللہ اسیر کے پر ترنم نظم نے چار چاند لگادیا۔

Leave a reply