عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کچھ نہیں بچا، تحریک انصاف اندر کے مسائل کو چھپانے کے لئے لڑائیاں لڑ رہی ہے،اسکی پارٹی کے لوگ ٹوٹ رہے ہیں، میں نے جب بھی انکو باتیں بتائیں وہ مائینڈ کر جاتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بس ہم انکی تعریفیں کرتے رہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، ملک میں قانون، آئین ہے، ذاتی خواہشات پر کچھ نہیں بدلا جا سکتا، آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے میں پی ٹی آئی کا سپورٹر رہا ہوں،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو بڑی باتیں ہیں ایک خوفناک بات ہے اور دوسری نان سیریس بات ہے، شہباز گل کو نان سیریس لیتا ہوں، یہ ڈیوائس تیس چالیس ڈالرکی ہے، جب آپ ینگ ہوتے ہیں توبڑا شوق ہوتا ہے کہ میرے پاس ریکارڈنگ ڈیوائس آ گئی، وہ تو 24 گھنٹے یا 48 گھنٹے چلے گی، اسکو پھر چارج کرنا پڑے گا، یہ کونسی ارینجمنٹ ہے کہ ڈیوائس کمرے میں لگ جائے وہ نکل بھی آئے چارج ہو اور پھر دوبارہ لگ جائے،یہ کوئی گھر والا ہی کر سکتا ہے، شہباز گل کو جواب دینا چاہئے کہ یہ انہوں نے تو نہیں کروایا، یا کوئی اور تو گھر میں سے نہیں کہ جو دیکھنا چاہتا ہو کہ کون کون انکے پاس آ رہا، ورنہ عمران خان کی کونسی بات ڈھکی چھپی ہے، انکی ہر بات سامنے آ رہی ہے، جلسے میں ہر بات کر رہے ہیں اور انکے منصوبے بھی سب کو پتہ ہیں، یہ اسی طرح کی سازش ہے جس طرح انکی قتل کی سازش تھی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر عمران خان استعمال کر رہا ہے،کس حیثیت میں ؟ علی زیدی کو میں نے کہا لیکن اسکا جواب نہیں آیا، شہباز گل سے میں رابطہ کرتا ہوں اگلی فلم کی سٹوری کے لئے ، اگلا الیکشن ملک میں آرام سے نہیں ہو گا، ہر طرف ورکر اشتعال میں ہیں ، سب جماعتوں کے، کس کس کو کنٹرول کریں گے، دو چار لوگوں کے سر پھٹنے ہیں ،اللہ کرے کسی کی جان نہ جائے، بلدیاتی الیکشن میں ایک بے گناہ آدمی مارا گیا، اسکے بچوں کے سر پر کون ہاتھ رکھے گا،شیخ رشید اور کچھ لوگوں کی خواہشات ہیں کہ ملک میں انارکی ہو اور ایمرجنسی لگے، پھر مارشل لا ہو،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے کیا لیا تھا جسکے عوض انوہں نے نواز شریف کو باہر جانے کا سرٹفکیٹ دے دیا تھا، پاکستان کی تارٰیخ میں ایسا نہیں ہوا کہ جیل میں قیدی ہو اور اسکو علا ج کے لئے باہر جانے دیا جائے، میڈیکل بورڈ بنا تھا، کون اسکو دیکھ رہا تھا،یاسمین راشد اور عثمان بزدار تھے، یاسمین راشد دوسروں پر الزام نہ لگائیں پہلے خود بتائیں، کیوں جانے دیا گیا، کیا کرپشن کا حصہ بنے؟ کیا اس نے کوئی مال لگایا؟ ہمیں بھی پتہ چلے، نواز شریف باہر گئے اس میں پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ انوالو ہے،این آر او خود دیا ہے انہوں نے، باہر کیسے گئے، اور این آر او کیا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایک فیملی ہوتی ہے، فیملی کا بڑا ایک بڑا ہوتا ہے، پرویز مشرف بہت سینئر ہیں، سینئر سینئر ہوتا ہے فوج میں انہوں نے ایک سینئر ،جاننے والے کی عیادت کی، اس میں کونسی غلط بات ہے، میں دبئی جانا چاہ رہا ہوں ابھی کچھ عرصے میں جنرل پرویز مشرف کی عیادت کو،میرا ایک تعلق ہے انکے ساتھ،میں دعا کرتا ہوں انکی صحت کے لئے،