17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ،الرٹ جاری

17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 17 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی ہے اورپی ڈی ایم اے کی طرف سے کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیاہے ۔کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑوں میں بارش سے رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔دونوں اضلاع کے پولیٹیکل اسسٹنٹ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں۔ راستوں کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ کے مقامات پر متعلقہ مشینری کی جلد دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر راکھی گاج میں پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کیلئے حساس مقامات پر قبائلی فورس کی نفری تعینات کی جائے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے قدرتی راستوں کو صاف کیا جائے۔رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے دریا تک محفوظ انخلاء کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔حساس آبادی کو بھی موسم اور رود کوہیوں کی صورتحال سے متعلق آگاہی دی جائے۔چاروں اضلاع میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کیلئے ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور ایندھن کی ڈسپوزل ورکس پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

Leave a reply