قصور
ڈی پی او قصور کے حکم پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ،سائلین نے شکایات پیش کیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں مصطفیٰ آباد ایس ڈی پی او صدر سرکل قصور کیپٹن (ر) اظہر جاوید نے کھلی کچہری لگائی ، شہریوں اور سائلین کی شکایت پر فوری انصاف اور مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کیے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں، تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں امن قائم کرنا اور شریف شہریوں کو عزت و توقیر سے نوازنا میرا مشن ہے،
جرائم پیشہ عناصر پر مکمل نظر رکھی جائے تمام پولیس افسران گشت کے نظام کو موثر بنائیں ، اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرکے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنائیں،
محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود اسٹیٹ کی رٹ قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوگی
ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ کوٹرداکیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد علی اکبر معززین شہر اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا ڈی پی او قصور صہیب اشرف،ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی ہدایت پر بدنام زمانہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروش کسی صورت پولیس کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے
تھانہ کوٹ رادھاکشن قصور ڈسٹرکٹ کا بہترین اور سب سے بڑا تھانہ ہے یہاں پولیس فورس بھی الحمد اللہ مثالی کام کررہی ہے
جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں
