وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے،پوری دنیا میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اگلےچار ماہ میں مجموعی طور پر ساڑھے سات روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی ساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے،اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گردشی قرضے میں ہم نے کمی کر دی ہے،لائن لاسسز میں کمی کا آغاز کر دیا ہے،پوری دنیا میں اس وقت توانائی کا بحران ہے،ملک کے 5بڑے برآمدی شعبوں کو کم قیمت بجلی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،
وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے،حکومت غریب ترین افراد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے،پوری دنیا میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ملک کے غریب ترین بجلی صارفین پر قیمت میں اضافے کا اثر نہیں ہوگا ،بجلی کی قیمت میں نومبر سے کمی آنا شروع ہو جائے گی منظوری اس شرط پر دی گئی ہے کہ غریب صارفین پر بوجھ نہ پڑے
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بعد نظر آنا شروع ہوجائے گی،
دوسری جانب تحریک انصاف کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آیا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اصل میں عوام نے پی ڈی ایم کا بائیکاٹ کیا ہے اب پی ڈی ایم کی عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کانپیں ٹانگ رہی ہیں یہ کیس وہ ہے کہ کوئی کیس ہی نہیں، اسکا فیصلہ 30 منٹ میں آ جانا چاہیے،پی ڈی ایم والے آئے بیٹنگ کی اور رنز نہیں بنا سکے تو میچ چھوڑ کر بھاگ گئے ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مسلط شدہ حکومت نے 3 اعشاریہ پانچ صفر فی یونٹ اضافہ کیا ہے اس اضافے کی وجہ صرف اور صرف نون لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پہ چلنے والے پاور پلانٹ ہیں،پوری قوم نون لیگ کی اس غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے،
سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی،وفاقی وزراء
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی
میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان








