کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کوہ سلیمان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں کے آنے کے پیشِ نظر رات گئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کوہ سلیمان نے رونگھن مٹھاون وڈور سخی سرور سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کا دورہ کیا ہے۔ پی اے اکرام ملک برساتی ندی نالوں کے پیش نظر رات گئے خود حفاظتی اقدامات کی نگرانی ہر ممکن امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرکے قبائلی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
برساتی ندی نالوں میں بی ایم پی کو تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے اکرام ملک نے قبائلی لوگوں کو حفاظتی مقامات میں منتقل کیا گیا ہے ،کوہ سلیمان میں برساتی ندی نالوں کے پانی کی مقدار حفاظتی اقدامات ریلیف قائم کا بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے صبح سویرے وزٹ کیا۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک صبح سویرے بارش تمام برساتی ندی نالوں کے روٹس لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ وڈور مٹھاون سخی سرور سانگھڑ سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کے وزٹ کے بعد کمانڈنٹ محمد اکرام ملک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں۔اس وقت کوہ سلیمان سے بہنے والے ندی نالوں اور رودکوہیوں میں بہنے والی پانی تازہ پوزیشن کچھ اس طرح ہے درہ وہوا سے اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔ جہاں نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔راجن پور میںکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔
ادھرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں کے تمام سکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تعلیم،ریونیو اور دیگر محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے آبادیوں کو بچانے اور سیلابی ریلہ کے محفوظ انخلا کیلئے بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو اپنی نگرانی میں کٹ لگا کر نکاسی کو بھی یقینی بنایا انہوں نے ضلع کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہرممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان انور نے وڈور اور سوری لنڈ کے سیلاب زدہ آبادی کیلئے نزدیکی سکولوں کی عمارتوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں سیلابی ریلے سے آبادی نے اور قیمتی املاک کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی یقینی بنادی۔
ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے آبادی، مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ بھائیوں کے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے وڈور رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی گل محمد اور بستی ملنگا کا دورہ کیا انہوں نے پل وڈور کے پانی سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ماہرین کی تجویز اور آبادی کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے مانکا کینال کو کٹ لگا کر رود کوہی کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا ہے۔بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانیکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ہے۔