مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابقہ وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت کو لیکر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

چودھری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد چودھری شجاعت حسین صاحب کی طبعیت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بہتر ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں.

Shares: