سپریم کورٹ میں شرمیلا فاروقی کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے نیب سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کو 2001 میں 5سال قید اور 21 سال نااہلی کی سزا ہوئی،ستار اعوان نے کہا کہ نیب نے 2016 میں الیکشن کمیشن کو شرمیلا فاروقی کے حوالے سے خط لکھا الیکشن کمیشن کو بتایا کہ شرمیلا عوامی عہدے کیلئے اہل نہیں ،شرمیلا فاروقی نے نیب کا خط سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،سندھ ہائیکورٹ نے خط کے ساتھ شرمیلا فاروقی کی سزا بھی کالعدم قرار دیدی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سزا کیخلاف شرمیلا فاروقی نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہوسکتی؟ وکیل شرمیلا فاروقی نے عدالت میں کہا کہ آمریت کے دوران سزا کیخلاف اپیل کرنا بے سود تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طیارہ سازش کیس میں سزا سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دی تھی نوازشریف کا موقف تھا بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نظرثانی بروقت دائر نہیں کر سکے تھے،سپریم کورٹ نے وطن واپسی پر پابندی کا نوازشریف کا موقف تسلیم کیا تھا، شرمیلا فاروقی کی سزا عدالت اپنی مرضی سے کیسے کالعدم کر سکتی ہے؟ زیادہ سے زیادہ یہ رعایت ہو سکتی ہے کہ نااہلی کی مدت سزا کیساتھ شروع ہوجائے،سپریم کور ٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

Shares: