حکومت پنجاب نے گائے کے گوشت اور دودھ کو انسانی استعمال کےلئے بہتر قرار دیا ہے ماہرین کے مطابق لمپی سکن بیماری سے متاثرہ مویشیوں کا مضر صحت بالکل نہیں ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر محمد توصیف طاہر کے مطابق گائے کے دودھ اور گوشت میں لمپی سکن ڈیزیز کے جراثیم نہیں ہوتے،عالمی ادارہ خوراک اور ورلڈ آرگنائزیشن فار اینمل ہیلتھ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لمپی سکن کا زونوٹک انسانوں میں بیماری پیدا کرنے والی امراض میں شامل نہیں ہے کیونکہ اس کا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونی کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا،انہوں نے کہا کہ شہری بغیر کسی خوف کے گائے کا دودھ اور گوشت استعمال کریں،دودھ کو ابال کر استعمال کیا جائے،گوشت کو پکانے سے قبل اچھی طرح دھویا اور مناسب فرجہ حرارت پر پکایا لازمی جائے،اس حوالے سے شہری کسی افواہ پر کام نہ دھریں جائیں۔

Shares: