وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کو ٹیکہ، چیک کیش نہ ہو سکے

0
51

لاہور:وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کو ٹیکہ، چیک کیش نہ ہو سکے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے سیلاب متاثرین کو دیئے گئے چیک کیش نہ ہونے پروفات پانے والوں کے لواحقین سخت پریشان ہیں

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیک کیش نہ ہونے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے چند دن پہلے جنوبی پنجاب میں‌ سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے وفات پانے والوں‌ کوخصوصی چیک دیئے تھے، اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ لیہ کے ایک خاندان کو چیک کیش کروانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

 

 

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ تخت لہورکاجنوبی پنجاب کےسیلاب متاثرین کی امدادکےحوالےسےسنجیدگی کایہ عالم ہےکہ بستی احمدانی (ڈیرہ غازیخان) کےسیلابی ریلےمیں فوت ہونیوالوں کےلواحقین/ورثاکوچوہدری پرویزالہی نےاپنےہاتھوں سےجوآٹھ آٹھ لاکھ کےچیکس دئےتھےوہ متعلقہ بینک نےاب تک کیشن کرنے سے انکارکردیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کوامدادی چیک دیئے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کے شہر راجن پورگئے تھے ،وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد پروزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا تھا ،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

 

 

 

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے، مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.

Leave a reply