باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شورکوٹ جھنگ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر کو قتل کر دیا گیا
ایکسپریس نیوز کے رپورٹر چوھدری یونس پر نا معلوم افراد نے گولیاں چلا دیں جس سے موقع پر ہی رپورٹر کی موت ہو گئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شور کوٹ میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے یونس نومی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شور کوٹ جھنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندہ چوہدری یونس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں نے بھی احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ چودھری یونس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، حکومت پنجاب میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے مین ناکام ہو چکی ہے، اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا، صحافیوں نے شورکوٹ پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا ہے،
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ