میرپور:وزیراعظم آزاد کشمیرکے پروٹوکول میں پانی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کے بڑے قافلے کے ساتھ مظفرآباد سے میرپور کی طرف سفر کررہے ہیں ، اس پروٹوکول سے تو یہ ہی اخذ کیا جارہا ہے کہ سردارتنویرالیاس میر پور کو فتح کرنے کے لیے اتنے بڑے لشکر کے ساتھ روانہ ہوئے

اس حوالے سے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پروٹوکول ڈیڑھ درجن گاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس قافلے میں وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے آگے پیچھے سیکورٹی حکام کی گاڑیاں بھی ہیں اور دیگرافسران بالا بھی بڑی بڑی گاڑیوں میں اس قافلے میں شریک ہیں

 

 

وزیراعظم آزاد کشمیر میر پورڈرائی پورٹ کا افتتاح کرنے کے لیے جارہے ہیں تو دوسری طرف آزاد کشمیر کے شہری اس بات پر بہت خفا ہیں کہ ریاست پہلے ہی معاشی طور پرکمزور ہے ، ریاست کو ایک ایک پیسے کی ضرورت ہے مگروزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عوام کے ٹیکس کی پرواہ تک نہیں ، وہ ایسے جارہے ہیں‌ کہ جیسے انکے قافلے میں شامل گاڑیاں پانی پر چلتی ہیں

ایک شہری کہتے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل اس قدر مہنگے ہیں کہ اب تو صاحب ثروت افراد بھی گاڑیاں چلانے سے احتراز کرتے ہیں مگرکمال ہے چوہدری تنویرالیاس کا ظرف کہ وہ بڑی ہیوی گاڑیاں‌ اپنے پروٹوکول میں رکھتے ہیں کہ جو پٹرول اور ڈیزل بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں

ایک شہری کا کہنا ہے کہ سردار تنویرالیاس آج کل وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں ان کو کون پوچھنے والا ہے ، یہ دور جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا ہے ، وہ جتنا چاہیں پروٹوکول رکھیں ، جتنا چاہیں سرکاری وسائل کواپنی آنیاں اور جانیوں کے لیے استعمال کریں ، وہ وزیراعظم ہیں یہ ان کا حق ہے اور غربیوں پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ کاٹ کران کی خواہشات کی تکمیل کریں ، چاہے کوئی بہاڑ میں جاتا ہے تو بے شک چلا جائے

Shares: