اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی) الخدمت فائونڈیشن اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش ہے جمات اسلامی نے سیلاب زدگان کے لئے ملک بھر میں چندہ مہم شروع کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے شاہی دسترخوان اور شاہی محلات میں رہنے والوں نے عوام کو دھوکہ ہی دیا ہے۔ سیاست کو تجارت بنانے والوں نے اس ملک کو معاشی کنگال بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والے جب خود قانون شکن بن جائیں احتساب کا نعرہ لگانے والے احتساب سے بھاگیں۔ 75 سالوں سے اشرافیہ نے اس ملک اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد انگریزوں کے مخبروں نے اس ملک کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے سراج الحق نے کہا کہ سیاست کاروبار کا روپ دھار چکی ہے الیکشن سے پہلے ٹکٹ فروخت کرتے ہیں جو ٹکٹ خرید کر پارلیمنٹ ہائوس آتا ہے پھر وہ اپنے اثاثے بناتا ہے ان حالات میں ملک و قوم کی تقدیر بدلے تو کیسے بدلے،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو کرپشن سے نجات کرپٹ سیاستدانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ وقت آ پہنچا عوام قابض ٹولے سے ملک اور خود کو آزاد کروائیں کرپشن سے پاک قیادت ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اسلامی اصولوں کے مطابق ہی زندگی گزار کر دنیا میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر اسلامی نظام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے کرپٹ سیاستدانوں نے رکاوٹ ڈالی ہے،

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ انگریزوں کے ذہنی غلاموں سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ملک کو مقروض در مقروض کرنے ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے اگر عوام نجات چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ اج ان کرپٹ سیاستدانوں نے ملک و قوم کو جس نہج پر پہنچایا ہے اندرونی اور بیرونی مسائل کا پاکستان کو سامنا ہے عوام جماعت اسلامی کو مضبوط کرنے اور آمدہ قومی انتخابات میں جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے جماعت اسلامی منظم اور دیانتدار لوگوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے سیلاب کی بروقت اطلاع کے باوجود ظالم اور بے حس حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Shares: