پاکستان کے دوست ملک چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ سرکاری دورے پر 26 مئی کو پاکستان پہنچیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ چین کے نائب‌صدر وانگ کشان 26 مئی کو پاکستان آئیں گے اور 28 مئی کو واپس چین روانہ ہوں گے،. چینی نائب صدر پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مملکت سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے.اس دوران دونوں ممالک میں معاہدوں پر دستخط اور مختلف منصوبوں کے بھی افتتاح ہوں گے.

واضح رہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر کام کر رہا ہے، گزشتہ دنوں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں جن کے حوالہ سے کہا گیا کہ چینی باشندے شادی کر کے پاکستانی لڑکیوں‌ کے اعضا نکال لیتے ہیں . چین نے اس کی تردید کی تھی تا ہم کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں، پاکستان میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے.

Shares: