مزید دیکھیں

مقبول

اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں

لاہور:اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں ،اس کے ساتھ دنیا میں ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سےسنیئر صحافی مبشرلقمان نے گفتگو کی ہے،

مبشرلقمان کہتےہیں کہ دنیا سے ہرکسی نے جانا ہے لیکن ملکہ برطانیہ کے جانے کے بعد برطانوی بادشاہت میں بہرکیف بہت تبدیلیاں آئیں گی ، ملکہ برطانیہ نے بادشاہت اورجمہوریت دونوں کا حسین امتراج رکھا اور دولت مشترکہ کے ممالک میں بھی اپنا ایک اثر دکھایا ، جس کی واضح مثال آسٹریلیا اور کینیڈا ہیں

عمران خان کے بارے میں ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی خطرناک ہوگئے ہیں ، ہماری اقدار بدل دی ہیں ، ہماری نسل کو بدتمیر کردیا، انہوں نےکہا کہ عمران خان نے مذہب کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ، آج کل عمران خان لاالہ الا اللہ کا مطلب یہ کہا کہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیں‌

ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ صدر عارف علوی صدرمملکت ہیں‌ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں ، وہ پی تی آئی کے ئماندے نہ بنیں ، ان کو عمران خان کی صفائیاں دینے کی ضرورت نہیں ہے

ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹراستعمال کرکے کروڑوں روپے ضائع کیے وہ سیلاب زدگان کو دے دیتے ، حتی کہ لفافہ صحافی بھی اس کے ذمہ دار ہیں جو اس ہیلی کاپٹر میں جھولے لیتے ہیں لیکن عمران خان سے پوچھتے نہیں کہ ایسا کیوں‌ کرتے ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ وہ ٹیلی تھان والا 5 ارب کہاں‌ ہیں ،

 

شوکت ترین سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف ریاست کے‌خلاف ہرزہ رسائی کی وجہ سے ان کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی آڈیو لیک ہونے کا وہ الزام ایجنسیوں پر کیوں لگا رہےہیں ، آپ نے گفتگو تو کی ، شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے کو یہ بریف کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے تاکہ پاکستان کا دیوالیہ ہوجائے ،

کے پی سے ایک رکن اسمبلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ میرے خلاف اگر کوئی ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے ، لیکن اب کیا کے پی کی اس رکن اسمبلی کا حق نہٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں‌

کراچی میں حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے ہاتھ سے گیم نکل رہی ہے اور خالد مقبول صدیقی نے امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوگ خود ہی اپنے مسائل کے لیے نکلیں ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے تو اب کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ہاتھ سے کراچی نکل گیا لوگوں نے عدم اعتماد کردیا ہے ، اور ایم کیوایم کو بہت بڑی شکست ہے

پاکستان میں ڈالرکی آڑان کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ڈالرکی اڑان میں حکومت ملوث ہے بلکہ ملوث ہی نہیں اس ساری تباہی کے ذمہ دار یہی ہیں ، ان کا کہناتھا کہ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اب پھر ڈالرکی آڑان جاری ہے

 

کراچی سے ایک پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکورشاد کا عدالت کو یہ کہنا ہے کہ اس نے استعفیٰ نہیں دیا ، مبشرلقمان نے کہا کہ شکورشاد کا بیان عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ ہے اوراسی وجہ سے شکورشاد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تو منظورکیسے ہوگیا

شیخ رشید کے بارے میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید شادی بھی کسی کی اور بارات بھی کسی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تیار اسٹیج مل جاتا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ ایسے جلسے اگر عوامی مسلم لیگ کو کرنے پڑیں تو انکی آنکھیں کھل جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تو ایسے موقع چاہیں اگران کو خود کرنا پڑجائےتو ان کو لگ پتے جان گے

لاپتہ افراد کے بارے میں مبشرلقمان نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومت نے اعلان کیا ہے وہ بھی بڑا عجیب لگتا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ بعض جان بوجھ کرغائب ہیں بعض کریمنلز ہیں اس لیے وہ منظر سے غائب ہیں ، کوئی ٹی ٹی پی کے ساتھ شامل ہوگیا ، لیکن اس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں ہے

ملکہ برطانیہ کی وفات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد رسومات کا سلسلہ جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ملکہ کی وفات پربرطانیہ میں شاہی خاندان کی روایات کے مطابق بہت کچھ ہورہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس بہت جلد بادشاہ بن جائیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکہ کی بہت زیادہ تعریفیں ہوگی لیکن ان کے پروٹوکول میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ دنیا بھرمیں ملکہ برطانیہ کی وفات پربہت زیادہ کوریج جاری ہے خصوصا بی بی سی پر، ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی والے تو پہلے ہی اس قسم کے معاملات کو نمٹانے کے لیے بی بی سی نے پہلے ہی سب کچھ تیار کررکھا ہے