اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں. وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف

0
36
khawaja asif

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔


خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔ جبکہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادیوں سے مشاورت سے پہلے ادارے اور پھر متعلقہ افراد سے بات ہوگی لیکن ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے ایک ٹوئیٹ ریٹوئیٹ کیا جس میں سلیم صافی نے دعوی کیا تھا کہ: عمران خان نے کرپشن کا جو کارڈ نوازشریف ،مریم نواز ،شہبازشریف ،آصف زرداری، فریال تالپوراورمولانا فضل رحمن پر کھیلا ان میں سے کسی ایک پربھی وہ کرپشن ثابت نہ کرسکے تو اب اس غبارے سےہوا نکل گئ ہے.


سینئر صحافی سلیم صافی نے مزید کہا کہ: میرا دعوی ہے کہ جتنی کرپشن عمران خان کی حکومت میں ہوئی ہےاتنی ماضی کی کسی حکومت میں نہیں ہوئی ہے.

ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ: ملاقاتیں تحریک انصاف والے کرے اور خط جلسوں میں لہراۓ عمران خان اور بیرونی سازش کاالزام ہم پر درحقیقت یہ ایک منافقت کی انتہاء ہے. لہذا تف ہے ان لوگوں کی ذھنیت پر جو اس کے جھوٹ پر یقین کرتے ہیں. خواجہ آصف نے یہ بیان سینئر صحافی طلعت حسین کی ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں لکھا تھا کہ عمران خان نے روبن رفیل سے ملاقات کی ہے جبکہ ماضی میں امریکیوں پر سازش کا الزام لگا چکے ہیں.

Leave a reply